پی سی ایم ای اے کاپہلے ایکسپورٹ ،امپورٹ ایگزم بنک کے قیام کا خیر مقدم 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ملک کے پہلے ایکسپورٹ ،امپورٹ ایگزم بنک کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خصوصی بنک کے وجود میں آنے سے برآمدات میں اضافے کے علاوہ نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں بھی مدد ملے گی۔ کریڈٹ انشورنس اور گارنٹی کی خدمات میسر آنے سے برآمد کنندگان کی ایک بڑی مشکل حل ہوگی۔  عثمان اشرف ،  اعجاز الرحمان،  عبد اللطیف ملک، ریاض احمد، شاہد حسن شیخ ،میجر (ر) اختر نذیر اور سعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے غیر معمولی اقدامات نا گزیر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن