صدیق اکبرؓ  ختم نبوت ،نظامِ اسلام کے اولین محافظ ،راز دارِنبوت تھے:اشرف جلالی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ  ’’ختم نبوت‘‘ اور ’’نظامِ اسلام‘‘کے اولین محافظ اور راز دارِنبوت تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ازل ہی سے مزاجِ صدیق اکبر ؓ  کو مزاجِ نبوت کے تابع بنایا تھا۔ خلافت بلا فصل ملنے میں آپؓ کے درجات بھی منفرد تھے اور امتحانات بھی منفرد تھے۔ بلاوجہ سب سے پہلے اُمت کے معاملات چلانے کا بوجھ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کے کندھوں پر نہیں رکھا گیا۔ آپؓ کی صلاحیتیں ہی پہلے نمبر کی تھیں۔ آپ کی شجاعت،بصیرت اور ہمت سے اسلام کو بہت قوت ملی۔ آپؓ نے عشق رسولؐ کا ایک نصاب اُمت کو عطا کیا۔

ای پیپر دی نیشن