لاہور(نیوز رپورٹر)نیشنل بنک آف پاکستان ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیراہتمام کانفرنس بختیارلیبرہال لاہور میں اکبر علی خان صدر فیڈریشن ٹریڈیونین کی صدارت میں ہوئی جس میں سینکڑوں نمائندگان اور ممبران نے بھرپور حصہ لیا۔ اس میں بانی نیشنل بنک ٹریڈیونین غلام میراں کاشمیری(مرحوم) کی 23 ویں سالانہ برسی پر آن کی زندگی میں خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ کانفرنس سے ٹریڈیونین نمائندگان اور خورشیداحمد بزرگ مزدور رہنماء ،سید جہانگیر سیکرٹری جنرل نیشنل بینک ٹریڈیونینز فیڈریشن، روبینہ جمیل،محمد زمان خان بلوچستان، امان گل، ضیاء الدین اخترخیبرپی کے، سید ظہیر عابد ، انور جرال آزاد کشمیر، غلام محمد گلگت بلتستان، محمد فیاض ودیگر نمائندگان ٹریڈیونین نے خطاب کیا ۔پر زور مطالبہ کیاگیا کہ وہ زبردست مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی طرح بینک ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیاجائے اور پنشنرز کی پنشن کو اضافے کے ساتھ بحال کیاجائے۔