بانی پاکستان بااصول سیاستدان  تھے: الحاج سرفراز احمد تارڑ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان عہد آفرین شخصیت عظیم قانون دان اور بااصول سیاستدان تھے،قوم مسئلہ کشمیر و فلسطین پر قائداعظم کے موقف سے انحراف قبول نہیں کرے گی آج یوم قائداعظم شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم قائداعظم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،صاحبزادہ ضیا المرتضی چشتی،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن