ہر گزرتے دن کیساتھ الیکشن کا انعقاد یقینی ہورہا ہے:خرم دستگیر خان 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے این اے 78سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ انتخابات کا انعقاد یقینی ہوتا جا رہا ہے، 8فروری کو پاکستانی اپنی نئی قومی و صوبائی اسمبلیاں منتخب کریں گے، الیکشن اب قومی فریضہ بنتا جا رہا ہے یہ پاکستان میں رہنے والوں کے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے ،انہوں نے کہاکہ جو محبتیں گوجرانوالہ نے مجھے دیں وہ میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم نے ہمیشہ پورے جذبے کے ساتھ حلقے اور ملک کی خدمت کی کوشش کی ہے یہ انتخابات پاکستان کے لیے کلیدی انتخابات ہونگے جو نئی سمت کا تعین کریں گے، اللہ تعالی نے میاں نواز شریف کی شکل میں پاکستانیوں کی مدد بھیجی ہے ہم میاں صاحب کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...