کامونکی: حادثے میں مرنے والے نوجوان کے ورثا نے معافی مانگنے آئے ڈرائیور کو قتل کر دیا 

گوجرانوالہ (نیٹ نیوز) گوجرانوالہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کے ورثا نے فائرنگ کر کے ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور عاشق قصور کا رہائشی ہے جس نے ایک ہفتہ قبل لاہور میں ٹرک چلاتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی تھی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان سمیع اللہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ سمیع اللہ کے ورثا نے لاہور میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ تاہم ڈرائیور عاشق آج معافی مانگنے نوجوان کے گھر آیا تو ورثا نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ میں پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن