شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 141محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف قوم کی امیدہے‘ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ملکی سیاست میں نئے عہد کا آغاز ہوا ہے اور مایوس عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ہے‘ 8 فروری کو (ن) لیگ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی ۔ میں حلقہ این اے115سے بھی کاغذات جمع کروادیئے ہیں ۔ میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ (ن) کااولین ایجنڈا ہے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو گااب عوام تبدیلی یا روٹی کپڑا مکان دینے کے جھوٹے وعدے کرنے والوں کے فریب میں نہیں آئے گی اور میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو کامیاب کروائے گی۔
نواز شریف قوم کی امید، پنجاب میں ن لیگ کلین سویپ کریگی:عارف سندھیلہ
Dec 25, 2023