اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) غیر قانونی افغانی مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری گزشتہ روز افغانستان روانگی کیلئے 54 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ۔گزشتہ روز 1159 غیر قانونی افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے جن میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل تھے جس کے بعد گزشتہ روز تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 97 ہو گئی۔
غیر قانونی افغانی مہاجرین کی واپسی جاری، 1159 وطن لوٹ گئے
Dec 25, 2023