سوشل میڈیا  خبریں بے بنیاد‘ (ب) فارم پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی: ترجمان نادرا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی، ب فارم) کے اجرا کی پالیسی سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔ ترجمان نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے ’فارم ب‘ کے اجرا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیر غور ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بچے کی عمر کی حد مقرر ہے جسے ڈیڈ لائن سے تشبیہ دینا درست نہیں، اس متعلق سوشل میڈیا پر ب فارم سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ایسی خبروں سے گریز کیا جائے۔ فارم ب18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج پاسپورٹ، سکول داخلے یا بیرون ممالک سفر کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بیان میں نادرا نے واضح کیا تھا کہ ’فارم ب‘ کے حصول کے لیے کسی طرح کی کوئی ڈیڈ لائن بھی مقرر نہیں کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...