شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) گوجرانوالہ روڈ پر کوٹ رنجیت کے قریب واقع ہاؤسنگ سوسائٹی الباری کی انتظامیہ کے خلاف متاثرہ افراد کا شدید احتجاج، الباری ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹس خریدنے والے درجنوں افراد نے مقامی ہال میں جمع ہو کر اپنے تحفظات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس مشاورت کے بعد متاثرہ افراد نے احتجاجی ریلی نکالی احتجاج میں شریک محمد عارف کمبوہ ، ایم طارق جنید، میاں محبوب، میاں آصف ایڈووکیٹ، شفیق مغل، حافظ محمد احمد، چوہدری ظہیر ورک، ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ و دیگر نے بتایا کہ الباری ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ پلاٹس خریدنے والے شہریوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنانے کو تیار نہیں۔
ہاؤسنگ سوسائٹی الباری کی انتظامیہ کے خلاف متاثرہ افراد کا شدید احتجاج
Dec 25, 2023