گھریلو جھگڑے پر قاتل نے اپنی بیوی کو چاقو سے ذبح کر دیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنی بیوی کو ذبح کرنے والے شخص کو سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق چاقو سے قتل کرنے کے ایک مجرم کو قصاص میں قتل کرنے کی سزا سنائی گئی، گھریلو جھگڑے پر قاتل نے اپنی بیوی کو چاقو سے ذبح کرکے قتل کیا اور لاش چھپا دی تھی۔رپورٹس کے مطابق سکیورٹی حکام مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے، دوران تفتیش سفاک شہری پر جرم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا اور اسے مجاز عدالت میں بھیج دیا گیا جب کہ عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجرم کے لیے سخت سزا تجویز کی گئی اور اب اسے قصاص میں سزائے موت دی جائے گی، اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا، یہ فیصلہ شریعت کے مطابق کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن