اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس تقریب میں شرکت کی, چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا. اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کیلئے یکجان ہونا پڑے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دی. آرمی چیف نے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کی بات کی. آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔