پوپ فرانسس نے ایک بار پھر مظلوم فلسطینیوں کی آواز اٹھادی

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کا مطالبہ کیا۔ ویٹی کن سے عرب میڈیا کے مطابق پیر کو کرسمس کے موقع پر ویٹی کن میں خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ معصوم شہریوں پر اسرائیلی حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ 

 انہوں نے کہا کہ غزہ میں قید یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ امن کی بات کیسے کی جاسکتی ہے جب ہتھیاروں کی تجارت عروج پر ہو۔

ای پیپر دی نیشن