پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور ٹیسٹ کے لئے پندرہ کھلاڑیوں کو برقرار رکھتے ہوئے بیس رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، شاہد آفریدی، سہیل تنویر اور ناصرجمشید کی ٹیم میں واپسی

ٹیم کا اعلان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں چیف سلیکٹر عبدالقادر نے میچ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کھلاڑیوں میں یونس خان (کپتان)، مصباح الحق (نائب کپتان، احمد شہزاد، عاصم کمال، دانش کنیریا، فیصل اقبال، فواد عالم، کامران اکمل، خرم منظور، محمد ظلحہ، شعیب ملک، سلمان بٹ، سہیل خان، عمر گل اور یاسرعرفات کے علاوہ شاہد آفریدی، سہیل تنویر، ناصرجمشید، سعید اجمل اور عبدالرئوف کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ تاہم ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان قذافی سٹیڈیم کی وکٹ دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے لاہور شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن