گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کشمیر،گلگت بلتستان ، پنجاب، خیبرپختونخوا میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لوئردیر میں تیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، استور میں تین اعشاریہ پانچ ، کالام میں دو اعشاریہ پانچ انچ اور دیر میں ایک انچ برفباری ہوئی۔اس کے علاوہ دیر میں چھبیس، بھکر میں بائیس، مظفرآباد میں اکیس، کاکول میں اٹھارہ، چراٹ میں سات، میانوالی اور گڑھی دوپٹہ میں چھ، کالام میں پانچ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوہاٹ، میرخانی اور ڈی آئی خان میں چار ملی میٹر بارش ہوئی ۔ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔