فاسٹ باؤلرمحمد آصف نےبھی سپاٹ فکسنگ میں آئی سی سی کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کے خلاف عالمی عدالت میں اپیل کردی ۔

Feb 25, 2011 | 18:22

سفیر یاؤ جنگ
محمد آصف نے یہ اپیل سوئرزلینڈ میں کھیلوں کے لیے ثالثی کی عالمی عدالت میں کی ہے۔ واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس گزشتہ سال اگست میں پیش آیا تھا جس کی زد میں پاکستان کے تین کھلاڑی سلمان بٹ ،محمد عامر اور محمد آصف آئے تھے۔ پانچ فروری کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے تینوں کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل محمد آصف فیصلے کے خلاف مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کرنے کا اعلان کرچکے تھے۔ محمد عامر نے پابندی کے خلاف جمعے کے روز اپیل کی تھی۔
مزیدخبریں