کویت کی گولڈن جوبلی تقریبات شروع، سکیورٹی سخت، اہم شارع ”نوگوایریا“ قرار

کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کویت کی گولڈن جوبلی کی تقریبات شروع ہوگئیں اور بیرون ممالک کے سربراہان کی آمد شروع ہوگئی ہے سب سے پہلے بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد پہنچیں اور انہوں نے یہاں بنگالی شہریوں سے ملاقات کی اور کوےت کی فٹ بال ٹیم سے ایک دوستانہ میچ بھی دیکھا۔ صدر آصف علی زرداری کوےت کے وقت کے مطابق آج دوپہر پہنچیں گے۔ سکیورٹی الرٹ ہے اور سکس نمبر روڈ کو مکمل طورپر بند کردیا گےا ائرپورٹ سے لے تقریبات کے علاقہ صبیحہ تک دونوں اطراف شارع کو نو گوایریا بنادیاگےا ہے تقریبات میں تقریباً پچاس ممالک کے سربراہان شریک ہورہے ہیں اور تین امریکی سابق صدور کی آمد بھی متوقع ہے جبکہ باراک حسین اوباما مصروفےت کی وجہ سے شائد نہ آسکیں۔ ادھر امیرکوےت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کوےت کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 460 قیدیوں کی سزا معاف کردی ہے جبکہ 360 قیدیوں کی سزا میں کمی ہے۔ ان میں قتل، اغوا، ملکی سالمےت کو نقصان پہنچانے والے، ڈکیتی اور غبن کرنے والے قیدیوں کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن