کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) پاکستان کو اس وقت جن بحرانوں کا سامنا ہے اس کا ادراک پیپلزپارٹی کو ہے نہ ہی مسلم لیگ (ن) کو اس بات کا اظہار مسلم لیگ (ضیائ) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل محمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ”میثاق جمہوریت“ دراصل مذاق جمہوریت تھا کیونکہ یہ سیاسی طور پر غیر فطری معاہدہ تھا انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں۔