تحریک پاکستان کے رہنمااورنوائے وقت کے بانی حمیدنظامی کی پچاسویں برسی پرخصوصی نشست آج ہوگی ۔

خصوصی نشست کا انعقاد آج صبح گیارہ بجے نوائے وقت بلڈنگ چار شاہراہ فاطمہ جناح پر ہوگا جسکا اہتمام حمید نظامی میموریل سوسائٹی نے کیا ہے۔ نشست کی صدارت سوسائٹی کے صدر اور حمید نظامی کے رفیق خاص کرنل ریٹائرڈ امجد حسین کریں گے جبکہ مقررین میں عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد، مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء تہمینہ دولتانہ، جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ، معروف کالم نگار عبدالقادر حسن، محترمہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال، سلیم بخاری ایڈیٹر دی نیشن، ضیاء شاہد ایڈیٹر انچیف خبریں گروپ، پیر سید محمد کبیر علی شاہ سجادہ نشین چورہ شریف، صاحبزادہ پیر ولید احمد شرقپوری، پروفیسر عطاءالرحمن ایڈیٹر روزنامہ نئی بات اور معروف کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ہوں گے۔ اس موقع پر حمید نظامی میموریل سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل میاں فاروق الطاف اور جوائنٹ سیکرٹری ولید اقبال بھی موجود ہونگے۔ تلاوت قرآن پاک قاری نور محمد اور نعت رسول مقبول الحاج حافظ سید مرغوب ہمدانی اور الحاج اختر حسین قریشی پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن