قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی دس نشستوں پرضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری، پولنگ کے آغازپرووٹروں کی جانب سےعدم دلچسپی دیکھنے میں آئی۔

Feb 25, 2012 | 13:06

سفیر یاؤ جنگ
قومی اسمبلی کے چھ اورصوبائی اسمبلی کے جن چارحلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے ان میں پنجاب سے قومی اسمبلی کے پانچ اورخیبرپختونخوا کاایک حلقہ شامل ہے۔ قصورکے حلقہ این اے ایک سوچالیس میں عظیم الدین زاہد لکھوی ،رشید خان اورسردارمحمدسرورڈوگر سمیت پندرہ امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ملتان میں این اے ایک سواڑتالیس میں انیس امیدوار میدان میں ہیںتاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے عبدالغفارڈوگراوروزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے درمیان ہے ۔این اے ایک سوانچاس ملتان میں نوامیدوار میدان میں ہیں اوریہاں اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے طارق رشید اور پیپلزپارٹی کے لیاقت ڈوگر کے درمیان ہے۔ این اے ایک سو اڑسٹھ وہاڑی میں مسلم لیگ نون کے بلال علی اکبر بھٹی، پیپلزپارٹی کی نتاشا دولتانہ اورچھ آزادامیدوار آمنے سامنے ہیں۔ این اے ایک سو پچانوے رحیم یار خان میں فنکشنل لیگ کے مخدوم سید مصطفی محمود کا مقابلہ نوآزاد امیدواروں سے ہے۔ خیبر پختونخوا میں مردان کے حلقہ این اے نو میں سات امیدوارمیدان میں ہیں تاہم اے این پی اورپیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوارحمایت اللہ اورجے یو آئی فے کے مولانا شجاع الملک کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی اٹھارہ اٹک اور پی پی چوالیس میانوالی جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ترپن ٹنڈومحمد خان اور پی ایس ستاون بدین میں بھی پولنگ جاری ہے۔پولنگ آٹھ بجے شروع ہوئی جو کہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مزیدخبریں