بیس ویں ترمیم پہلی انتخابی دھاندلی ہے، خالی خزانوں سے ملکی دفاع مضبوط نہیں ہوسکتا۔ شیخ رشید احمد

یوم حمید نظامی کے سلسلے میں لاہور میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام سیاستدان فوج کی پیداوار ہیں، مسلم لیگ نون نے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ٹوپیاں بدلی ہوئی ہیں اور جب بھی وقت آتا ہے نون لیگ کی قیادت باہر چلی جاتی ہے جبکہ گو زرداری گو کے نعرے لگانے والے بھی غائب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور چوروں اور بدمعاشوں کا ہے جس میں جرات مندانہ صحافت پیغمبری کام ہے۔ملک میں مارشل لاء کو صرف میڈیا نے روک رکھا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پہلا آپریشن انیس سو اڑتالیس میں ہوا،اگر وہاں غیرملکی مداخلت ہوئی تو عالمی جنگ ہوگی۔ بلوچستان کے پینسٹھ ارکان اسمبلی ہیں اور تمام کے تمام وزیر بھی، دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ایسی مثال نہیں ملتی۔انہوں نےکہا کہ مسائل کی وجہ حکمرانوں کی نااہلی ہے، جتنے قرضےساٹھ سالوں میں لئے گئے اس سے زیادہ گزشتہ چار سال کے دوران لئے گئے،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خالی خزانوں سے دفاع مضبوط نہیں ہوتے جبکہ آئین میں بیسویں ترمیم پہلی انتخابی دھاندلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن