لاہور(آن لائن) سویڈش گرین ٹیک ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں ”توانائی بحران اور ماحولیاتی مسائل کے حل“ کے موضوع پر ایک سیمینار آج منعقد ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار‘ پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو جاوید اکبر بھٹی‘ پاکستان میں سویڈن کے سفیر لارس جلمار وائیڈ‘ چیمبر ٹریڈ سویڈن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شارلیٹ کین‘ سویڈن کے ماہر ماحولیات کو جوناس روٹرو‘ جہانزیب خان اور کیپٹل بزنس سویڈن کے یاور حیات سیمینار سے خطاب کریں گے۔