مالے(آن لائن)مالدےپ کی حکومت نے سابق صدر محمد نشےد کو بھارتی سفارتخانے سے اپنی پناہ کے خاتمے کی اجازت دےنے سے متعلق کسی قسم کی ڈےل کی تردےد کردی ہے،غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالدےپ کے صدارتی ترجمان عباس رےاض نے کہا کہ نشےد گزشتہ روز سفارتخانے سے اپنی مرضی کے مطابق باہر آئے،کسی بھارتی ثالث کے ساتھ انکا کوئی معاہدہ نہےں ہوا،جو تنازعہ کے خاتمہ کےلئے گزشتہ ہفتے مالے آئے تھے،نشےد کے سےاسی کام شروع کرنے کےلئے سفارتخانہ چھوڑنے پر پہلے حکومتی ردعمل مےں رےاض نے بتاےا کہ انکی بھارتی ےا کسی دوسرے شخص کے ساتھ کوئی ڈےل نہےں ہوئی ہے۔
،قبل ازیں محمد نشےد ہفتہ کے روز دارالحکومت مالے مےں بھارتی سفارتخانہ چھوڑ گئے تھےجب انہوں نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے طور پر 10روز قبل مشن مےں پناہ لے لی تھی،نشےد کی سفارتخانے سے روانگی اےسے وقت سامنے آئی ہے جب مالدےپ کی اےک عدالت نے رواں ہفتے دوران اقتدار اختےارات کے ناجائز استعمال پر ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی ملتوی کی ہے اور بھارت نے 3لاکھ30ہزار سنی مسلم آبادی والے ملک مےں سےاسی تنازعہ کے خاتمے کی کوشش کے طور پر اےک نمائندہ بھےجا ہے،بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سےد اکبر الدےن نے نئی دہلی مےں کہا تھا کہ وہ (نشےد)13فروری کو اپنے طور پر بھارتی مشن مےں داخل ہوئے تھے اور اپنی مرضی سے ےہاں رہنے کا فےصلہ کےا تھا،نشےد کی مالدےپ ڈےموکرےٹک پارٹی کی خاتون ترجمان شونا امےناتھ نے غےر ملکی خبررساں ادارے کو بتاےا کہ وہ واپس سفارتخانے مےں جانے کا منصوبہ نہےں رکھتے،انہوں نے پناہ حاصل کرنے کی خواہش ختم کردی ہے۔