لاہور+ اسلام آباد ( آئی این پی+ اے پی پی) صدر مملکت آصف زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عابد ساقی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ صدر زرداری نے کہا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے اور امید ہے نئے عہدیدار بھی ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمران کے ساتھ جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔