بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج ہو گی: 2لیڈی ڈاکٹرز اور انسپکٹر اعجاز شاہ کے بیانات ریکارڈ کئے جائینگے

راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہو گی، خودکش حملہ کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے ظاہری پوسٹ مارٹم کرنے والی دو لیڈی ڈاکٹر‘ خود کش حملہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرنے والے انسپکٹر کے بیانات اور ان پر جرح ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی یومیہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کے احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری حبیب الرحمان بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...