لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب سے منحرف ہونیوالے 9 ارکان اسمبلی کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جلد شروع کرنے کیلئے الیکشن کمشن آف پاکستان سے رابطہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس (ر) فخر الدین سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں جانیوالے 9 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر جلد از جلد کارروائی کا سلسلہ شروع کریں جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کارروائی کا عمل جلد شروع کیا جائیگا اور سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔