ہنگو(ثناءنیوز) ہنگو میں دو گروپوں کے درمیان آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ ہوئی اور تین راکٹ فائر کیے گئے،جس سے لوگو ں میں سخت خوف و ہراس پایا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں محلہ درویزی پلوسہ میں ایک عورت جبکہ وراستہ روڈ پر ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ابھی تک کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔