نوشہرہ فیروز (آئی این پی+ثناءنیوز) نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں مضرصحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 بچوں کی حالت غیر ہوگئی،3 بچے ہسپتال میں دم توڑ گئے،7 بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مارکیٹ سے خریدے جانے والے دودھ کی چائے بنائی گئی اور جیسے ہی بچوں نے اس چائے کو استعمال کیا ان کی حالت بگڑگئی۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں گمبٹ ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی اس دوران تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 3 بچوں کی حالت نازک ہے۔ تمام بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ورثا کی جانب سے جیسے ہی درخواست موصول ہوگی مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردیں گے۔