اسلام آباد (ثناءنیوز) سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں حکومت اپوزیشن پر مشتمل 8 رکنی قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع ہے الیکشن کمشن کی جانب سے 249ارکان پارلیمنٹ کو ڈگریوں کی تصدیق کے لئے بھجوائے گئے نوٹسز سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمشن کو بلائے جانے کا امکان ہے۔