اداکاراﺅں نے بیرون ممالک مقیم امیر گھرانوں میں شادی ٹارگٹ بنا لیا

لاہور (این این آئی) شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاراﺅں نے بیرون ممالک مقیم امیر گھرانوں کے چشم و چراغ سے شادی ٹارگٹ بنا لیا ۔ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ہدایتکارہ ریما نے امریکہ میں مقیم دولتمند پاکستانی ڈاکٹر شہاب سے شادی کی جسکے بعد اداکارہ میرا نے امریکہ میں مقیم نجی ائیر لائن میں ملازمت کرنے والے کیپٹن نوید کو اپنا ٹارگٹ بنایا مگر منگنی سے بات آگے نہ بڑھ سکی اور خاندانوں کی طرف سے ایک دوسرے پر الزامات کے بعد بات ختم ہو گئی ۔اسکے بعد گلوکارہ عینی نے عرب امارات میں مقیم نجی ائیر لائین کے مالک ملک نورید سے شادی کی جو علیحدگی کی صورت اختیار کر گئی ۔ ٹی وی کی سینئر اداکار سعدیہ امام نے جرمنی میں مقیم دولتمند پاکستانی جلال حیدر سے شادی کی اور دو روز کے بعد ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے فرانس میں مقیم شیخ مبین احمد سے شادی کر لی ۔انکے علاوہ اداکارہ دیدار کینیڈا میں اور اداکارہ ریشم فرانس میں مقیم پاکستانیوں سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ دیگر اداکارائیں بھی غیر ملک میں مقیم بڑے گھرانوں کے نوجوانوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن