لاہور(این این آئی) ہدایتکار نسیم حیدر شاہ کی فلم ” جندڑی “ کی میوزک لانچنگ تقریب آج چھ بجے بار ی اسٹوڈیو میں ہو گی ۔ اس موقع پر شوبز سے وابستہ نامور شخصیات کے ساتھ دیگر شعبوں سے منسلک اہم افراد شرکت کریں گے ۔ فلم ”جندڑی “میں اداکار افتخار ٹھاکر‘ مریم ‘ اصغر علی ‘ صغیر بلوچ ‘ سحر ملک ‘ راحیلہ آغا ‘اجمل دیوان سمیت دیگر شامل ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر اصغر علی ہیں۔