چنائی ٹیسٹ : بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط‘ 135 رنز کی سبقت حاصل کرلی

 چنائی ( سپورٹس ڈیسک) کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ڈبل سنچری اور ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان بھارت نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز182رنز تین کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ٹنڈولکر71 اور کوہلی 50 پر ناٹ آﺅٹ تھے۔ آسٹریلیا کو تیسرے روز پہلی کامیابی اس وقت ملی جب سچن ٹنڈولکر 196کے مجموعی سکور پر 81 رنز بنا کر لیتھن لیون کا نشانہ بنے۔ اس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سکور آگے بڑھایا۔ بھارت کی پانچویں وکٹ324 کے سکور پر گری جب ویرات کوہلی 107رنز بنا کر نیتھن لیون کی بال پر مچل سٹارک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ اس کے بعد رویندر ا جدیجا نے دھونی کے ساتھ چھٹی وکٹ کی پارٹنر شپ میں41رنز بنائے،365 کے سکور پر جدیجا16رنز بنا کرجیمز پیٹنسن کی بال پر بولڈ ہوئے۔ روی چندرن ایشون صرف تین رنز بنا سکے وہ نیتھن لیون کی بال پر بولڈ ہوئے اس کے بعد ہر بھجن سنگھ نے کپتان دھونی کے ساتھ مل کر سکور میں34 رنز کا اضافہ کیا،406کے سکورپر ہر بھجن سنگھ11رنز بنا کرموئسس ہینرکس کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد بھونیشورکماربیٹنگ کےلئے آئے ۔ بھارتی کپتان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اس موقع پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خاصے نالاں نظر آئے ۔ کھیل کے تیسرے روز جب میچ ختم ہوا تو بھارت کا مجموعی سکور آٹھ وکٹوں پر515رنز تھا اور اسے آسٹریلیا کےخلاف 135رنز کی سبقت حاصل تھی۔ مہندر ا سنگھ دھونی206 اور بھونیشور کمار16کے سکور پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز پیٹنسن نے چار، نیتھن لیون نے تین جبکہ موئسس ہینرکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...