قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 60 ویں قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے جیت لیا۔ نور عالم کو چیمپیئن شپ کا تیز ترین سائیکلسٹ قرار دیا گیا۔ پانچ روزہ چیمپیئن شپ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے 220 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان آرمی کی ٹیم 198 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پنجاب کی ٹیم 62 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ سندھ کی ٹیم نے 46 پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن شپ میں چوتھی، بلوچستان نے پانچویں، اسلام آباد نے چھٹی، خیبر پی کے نے ساتویں جبکہ فاٹا نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کے زوریز صدیقی تھے جنہوں نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر یوسف جے انصاری صدر سوئی سدرن گیس کمپنی سپورٹس بورڈ، میجر جنرل (ر) اکرم ساہی صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن، خواجہ فاروق سعید صدر جمناسٹک فیڈریشن، کرنل (ر) احمد یار لودھی سیکرٹری فٹبال فیڈریشن، کرنل اصغر سینئر نائب صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان سمیت انٹرنیشنل سائیکلسٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن