لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا بدلہ ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں لیں گے۔ بدقسمتی سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ ہماری ٹیم اتنی بھی بری نہیں جتنا برا رزلٹ آیا ہے۔ شکست کو بھول کر ہماری نگاہیں ون ڈے سیریز پر ہیں اور یہ ہمارے لئے چیلنج ہو گی۔