نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی. چودھری نثار، راجہ ظفرالحق اوراقبال ظفرجھگڑا کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف سے ملاقات کی،جے یوآئی ف کے وفد میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا محمد امجد اور حافظ ریاض درانی شامل تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،اپوزیشن لیڈرچودھری نثارعلی خان، سینیٹراسحاق ڈاراوراقبال ظفرجھگڑا موجودتھے، مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کواٹھائیس فروری کواسلام آباد میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے قبول کرلیا گیا، محمد نوازشریف نے چودھری نثار، راجہ ظفرالحق اور اقبال ظفر جھگڑا کانام اے پی سی میں شرکت کیلئے دیدیا ہے ،ملاقات میں آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی اتحاد بنانے کی تجویزپربھی غورکیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن