آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ اور ریاست کےسربراہ بیری او فیرل نے نیوساؤتھ ویلز کو آفت زدہ قرار دینےکااعلان کیا،نیوساؤتھ ویلز کی شمالی ساحلی پٹی میں سیلاب اور طوفان سے بیس ہزار سےزائد افراد متاثر ہوئے ہیں،علاقے میں سیلاب کے بعد گزشتہ روز آنےوالے طوفان نے زبردست تباہی مچائی تھی اور متعدد گھروں کی چھتیں اڑگئیں جب کہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے،مقامی میڈیا کےمطابق اب بھی لوگوں کی املاک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جب کہ جانوروں کو بھی کھلے آسمان تلے رکھنےپرمجبورہیں
آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز کوسیلاب اورطوفان میں بدترین تباہی کے باعث آفت زدہ قرار دے دیا گیا
Feb 25, 2013 | 19:40