ایس ایس پی پرویزچانڈیو کے مطابق درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے اندرایک نامعلوم شخص تھیلا رکھ کر فرارہوگیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے جبکہ تیس افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے سید حاجن شاہ سمیت پانچ شدید زخمیوں کو لاڑکانہ ریفرکر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد شکارپور شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے،کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہوگئیں،جبکہ شہر میں بجلی کا نظام پہلے سے ہی درہم برہم ہے۔
شکار پورمیں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے اندر دھماکے میں تین افراد جاںبحق جبکہ گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے
Feb 25, 2013 | 23:46