سنی اتحاد کونسل طالبانائزیشن کے خلاف ’’تحفظ پاکستان مہم‘‘ چلائے گی: حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے سنی اتحاد کونسل طالبانائزیشن کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ’’تحفظ ِ پاکستان مہم‘‘ چلائے گی، اس مہم کے دوران پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے ’’امریکہ نہ طالبان… پاکستان پاکستان‘‘ ریلیاں منعقد کی جائیں گی، اہل حق تحفظ ِ پاکستان کے لیے سکیورٹی اداروں کی تائید و حمایت جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت شہداء کے ورثاء کے لیے قومی فنڈ قائم کرے، کوہاٹ میں ریموٹ بم دھماکہ قابل مذمت ہے۔آئین کے باغیوں کی سرکوبی کے بغیر پاکستان بچ نہیں سکتا۔ حامد رضا نے کہا پاکستان دشمن طاقتیں گریٹر  بلوچستان کی سازش کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن