بھکھی + پاکپتن+فیصل آباد ( نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) بھکھی اور فیصل آباد میں 2 لڑکیوں، پاکپتن میں شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ بھکھی کے علاقہ چار چک رسالہ میںگاؤں کے اوباش اور بااثر نوجوانوں نے محنت کش دکاندار محمد فیاض کی پندرہ سالہ بیٹی ع کو گھر سے اغواء کرکے اپنے مکان میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس نے ملزمان سیف اور شہزاد اور ان کے نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان گذشتہ رات فیاض کے گھر داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر بیٹی ع کو زبردستی کھینچ کر حویلی میں لے گئے اور باری باری زیادتی کی۔ فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر81 ج۔ب کی عذرا بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ر) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی ملزمان انور وغیرہ پانچ افراد اسے گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پاکپتن میں چک چاہ طورنوالا کا کسان امام دین چوٹیا فصلوں کو پانی لگانے گیا تھا اس کی عدم موجودگی میں اللہ یار نے گھر میں گھس کر اس کی بیوی (ز) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔