گوجرانوالہ میں نامعلوم شخص، چکوال میں لیگی ایم پی اے کے سابق پرسنل سیکرٹری کی خودکشی

گوجرانوالہ + چکوال (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) چھچھروالی پل سے نہر میں کود کر نامعلوم شخص نے خود کشی کر لی۔ جب کہ نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔  45 سالہ نامعلوم شحص نے چھچھروالی پل پر کھڑے ہو کر نہر میں چھلانگ لگادی جسے ڈوبتا دیکھ کر وہاں موجود لوگ اسے بچانے کے لئے نہر میں کود پڑے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور  نعش نہر سے نکال کر اسے ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔  اس کی جیب سے رقعہ ملاہے جس پر تحریرتھا کہ اس کی موت کا کوئی ذمہ دار نہیں وہ اپنی مرضی سے خود کشی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں چکوال میں  مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار خاں دلہہ کے پرسنل سیکرٹری نے پیر کے روز گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی ڈاکٹر محمد نور ساکن جبی کے بیٹے کے مطابق ان کے والد گزشتہ چند دنوں سے سخت ذہنی دبائوکا شکار تھے۔ گذشتہ روز انہوں نے موٹروے پل پر صبح کے وقت اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ وہ گذشتہ چند روز سے نوکری سے فارغ ہونے پر پریشان تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...