اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومتی دبائو پر چیئرمین او جی ڈی سی ایل چوہدری محمد شفیع نے استعفیٰ دے دیا ہے، حکومت نے اوجی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی حکومت نے چوہدری محمد شفیع کا تقرر جون 2012میں کیا تھا جبکہ موجودہ حکومت ان کی کارکردگی سے خائف تھی حکومت کی جانب سے انہیں پیغام دیا گیا جس پر چیئرمین اوجی ڈی سی ایل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونا ہی مناسب سمجھا ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق چیئرمین چوہدری محمد شفیع پر کوئی دبائو نہیں تھا انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔