لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کر تے ہوئے341دکانوں پر چھاپے ما رے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر46دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ40 ہزار 5سو روپے کے جر مانے کئے گئے جبکہ 3افراد کے خلاف مقدمات درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے۔اے سی (کینٹ)رائو امتیاز نے 8 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ۔اے سی (ماڈل ٹائون) طارق منظور چا نڈیو نے 10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا ۔ اے سی (شالیمار) عاصم سلیم نے تحصیل میں12 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔ٹی ایم او (راوی ٹا ئون)احمد کمال نے 15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ ناموں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر5دکانداروں کو5ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے۔