سینٹ: سینیٹر فصیح اقبال، حاجی عبدالرزاق اور کوہاٹ واقعہ پر تعزیتی قرارداد منظور، قومی اسمبلی میں 23 ایف سی اہلکاروں اور دیگر کیلئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد (وقائع نگار) سینٹ نے  سینیٹر فصیح اقبال‘ سینیٹر روبینہ خالد، اے آر وائے کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کے انتقال اور کوہاٹ واقعہ پر تعزیتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔قومی اسمبلی میں 23 ایف سی اہلکاروں، محمود اچکزئی کی ہمشیرہ، و دیگر کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
سید وسیم حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد، سنیٹر روبینہ خالد کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
 پیر کو اجلاس شروع ہوا تو (ق) لیگ کے رہنما سنیٹر کامل علی آغا نے تعزیتی قرارداد پیش کی ۔قائد ایوان سنیٹر راجہ ظفر الحق نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔ قرارداد پر بات کرتے ہوئے سنیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سید فصیح اقبال ایک پارلیمنٹرین کے ساتھ ساتھ بہترین صحافی بھی تھے انہوں نے دونوں شعبوں میں بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔ سنیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ سید فصیح اقبال بڑے تدبر والے پارلیمنٹرین تھے جہنوں نے بلوچستان کے معاملات و مسائل کو بڑے بہترین انداز میں ہر پلیٹ فارم پر پیش کیا۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں 23 ایف سی اہلکاروں، محمود خان اچکزئی کی ہمشیرہ، سید وسیم حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد، سنیٹر روبینہ خالد کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...