کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ نے عمران فاروق قتل کیس میں ریلیف کے لئے ریلی نکالی۔ امت رپورٹ کے مطابق کراچی آپریشن میں رعایت کی خواہش مند بھی ہے۔ پروگرام فرمائشی تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ برطانوی حکام کے رابطوں سے خوف زدہ لندن قیادت سکیورٹی اداروں کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ عرفان مروت کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والوں پر سنگین الزامات لگانے والی متحدہ کی جانب سے ریلی نکالنا بڑا مذاق ہے۔