ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی بکی وندو دارا سنگھ نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کا ہر میچ فکس ہوتا ہے آئی پی ایل ٹیموں کے مالک بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں للت مودی نے لاکھوں ڈالر کمائے شردپوار سپورٹ کرتے تھے میچ فکسنگ سے وجے مالیا نے 200 کروڑ کمائے للت مودی مجھے سٹیڈیم میں دھونی کی بیوی کے ساتھ بٹھا کر تصاویر بنواتا تھا آئی پی ایل پورے کا پورا فکس ہے پابندی لگنی چاہئے بھارتی میڈیا کے مطابق وندودارا سنگھ نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے کہا کہ سری سانتھ میچ فکسنگ میں ملوث نہیں تھا میچ فکسنگ ایشو دراصل شردپوار اور سری نواسن کے درمیان سرد جنگ کا نتیجہ ہے۔