پشاور (نوائے وقت نیوز) متنی سے 19 فروری کو ملنے والی 3 نعشوں کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق متنی سے چند روز قبل 3 ملنے والی نعشیں دہشت گردوں کی تھیں۔ نعشوں کو برساتی نالے سے برآمد کیا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت میاں گل، نور محمد اور شیرمحمد کے نام سے ہوئی۔تینوں دہشت گرد ائر پورٹ پنی گرڈ سٹیشن اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے اور انتہائی مطلوب دہشت گرد تھے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
متنی سے ملنے والی نعشوں کی شناخت ہو گئی، تینوں دہشت گرد تھے: پولیس
Feb 25, 2015