ورلڈ کپ: گیل کی دبل سنچری، تمام ریکارڈ توڑ دئیے، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو روند ڈالا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو روندتے ہوئے 73 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے چوکوں، چھکوں کی بارش کر دی اور ورلڈ کپ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ورلڈ کپ میں پہلی ڈبل سنچری بنائی کرس گیل سے قبل سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن کے پاس تھا۔ کرسٹن نے 1996ء کے ورلڈ کپ میں یو اے ای کے خلاف 188 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس طرح کرس گیل نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کی ڈبل سنچری میں 10 چوکے اور 16 چھکے شامل ہیں۔ گیل نے عالمی ٹورنامنٹ میں انفرادی طور پر اننگز میں زیادہ رنز بنا کر گیری کرسٹن اور زیادہ چھکے لگا کر عمران نذیر، رکی پونٹنگ اور میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ منگل کو کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں کرس گیل قہر بن کر زمبابوین باﺅلرز پر ٹوٹے، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے گراﺅنڈ کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے اور ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بنائی۔ اس ڈبل سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے جنوبی افریقن بلے باز گیری کرسٹن کا عالمی مقابلوں کی تاریخ میں انفرادی طور پر زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، اس کے علاوہ گیل ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بھی بن گئے، اس سے قبل بھارتی بلے باز ٹنڈولکر، سہواگ اور روہت شرما دو بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے عالمی ٹورنامنٹس کی تاریخ میں اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا جبکہ وہ ون ڈے میں اننگز میں 16 چھکے لگا کر شرما اور ڈی ویلیئرز کے ہم پلہ ہو گئے۔ اسی اننگز میں گیل نے سیموئلز کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ پر 372 رنز کی شراکت داری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 9 ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ سیموئل نے 133 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 372 رنز بنائے اس کے جواب میں زمبابوے نے خوب مقابلہ کیا لیکن پوری ٹیم 289 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ویسٹ انڈیز کے سمتھ ایک رنز پر ہی آﺅٹ ہو گئے لیکن اس کے بعد زمبابوے کی ٹیم وکٹ کو ترس گئی ۔کرس گیل اور سیموئل نے پارٹنر شپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کرس گیل نے 215 رنز بنائے۔ زمبابوے کی طرف سے مساکازا اور پنیانگرا نے ایک ایک وکٹ لی۔ زمبابوے کی طرف سے نمایاں بیٹسمین ولیمز 76، ارون 52 اور ٹیلر نے 37 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیلر اور ہولڈر نے 3، 3 وکٹیں لیں جبکہ کرس گیل باﺅلنگ میں بھی 2 وکٹوں کو اڑا لے گئے جبکہ سیموئل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...