سٹار بیٹسمین یونس خان کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Feb 25, 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین یونس خان نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے دوستوں اور رشتہ داروں سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ ورلڈکپ کے بعد کیا جائیگا۔ تاہم یونس خان ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے یونس خان پر ون ڈے کرکٹ میں مسلسل خراب پرفارمنس کے باعث تنقید ہو رہی تھی۔ انہوں نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں