نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارتی کوسٹ گارڈ افسر بی کے لوشالی کو برطرف کردیا گیا ہے۔ بی کے لوشالی نے پاکستانی کشتی تباہ کرنے کے معاملے پر حکومتی موقف کے خلاف بیان دیا تھا۔ بی کے لوشالی کوسٹ گارڈ میں چیف آف سٹاف نارتھ ویسٹ ریجن تھے۔ حکومتی ایوانوں میں انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ میڈیا کے مطابق انہیںاب تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔