سعودی عرب: نائن الیون حملے، اسامہ کو پاکستان میں پناہ کیلئے مدد، 13 دہشت گردوں کو سزا

دبئی /ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کی ایک عدالت نے نائن الیون حملوں کیلئے القاعدہ میں بھرتیاں کرنے، نائن الیون میں ملوث ہونے اور مبینہ طور پر اسامہ کو پاکستان میں پناہ دینے میں معاونت فراہم کرنے کے الزام میں القاعدہ کے 13 دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا۔ مدعیوں کا مؤقف تھا کہ سعودی عرب نے القاعدہ کو نائن الیون حملوں کیلئے سامان کی فراہمی میں مدد کی تھی تاہم سعودی عرب نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔ ایک ملزم نے یہ اعتراف کیا کہ اس نے نائن الیون کے بعد اسامہ بن لادن سے ملاقات کی تھی۔ پاکستان میں اسے پناہ ڈھونڈنے میں مدد فراہم کی تھی۔ ملزم نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کا بھی ساتھی تھا اور اس نے خالد شیخ کیساتھ ملکر کارروائیاں کیں۔ خصوصی عدالت نے 13 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ایک سے 23سال تک قید کی سزا سنائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...